صحت

چلاس، تھک میں واقع ڈسپنسری میں جعلی ڈپلومہ ہولڈر نرسنگ سٹاف کی تعیناتی کا انکشاف

دیامر(پریس ریلیز)تھک ڈسپنسری میں تعینات جعلی ڈپلومہ ہو لڈر نرسنگ سٹاف مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہے ۔تھک میں ایک ڈسپنسر کی پوسٹ پر ایک ایسے فرد کو بھرتی کیا گیا ہے جس کا نرسنگ ڈپلو مہ جعلی ہے اور اسے انجکشن لگانا بھی نہیں آتا ۔مذکورہ شخص گذشتہ کئی عرصے سے غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کو بار بار آگاہ کر نے کے باوجود کو ئی کاروائی نہیں ہو رہی ۔ان خیالات کا اظہار تھک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عابد نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جعلی ڈپلو مہ ہو لڈر نرسنگ سٹاف کو ہٹا کر کسی قابل اور پڑھے لکھے فرد کو لو شی ڈسپنسری میں تعینات کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو کئی مرتبہ اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن کو ئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔حکام بالا فوری نوٹس لیں ورنہ محکمہ صحت کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button