تعلیم

ہنزہ، گلمت گوجال میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماسٹرز لیول کے لئے امتحانی مرکز کھولنے کی منظوری دے دی، مقامی لوگوں کا اظہارِ تشکر

ہنزہ ( اجلال حسین ) علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کی طرف سے ماسٹر لیول کے لئے بالائی ہنزہ (گوجال) کے تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت میں امتحانی سنٹر کھولنے پر مقامی لوگوں نے ریجنل افس گلگت کے عملہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بالائی ہنزہ کے عوام نے علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کی جانب سے ماسٹر لیول کے امتحانی مرکز کھلونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ماسٹر لیول کاامتحانی مرکز کھولنے سے مقامی طلبا کا بہت فائدہ ہو گا۔ بالائی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے طالبہ دور دارز علاقوں میں سنٹر ز ہونے وکی وجہ سے اپنی تعلیم کو جاری نہیں رکھ سکتے تھے جبکہ علاقے میں بیروز گاری میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے والدین اپنے بچوں کو ضلع سے باہر تعلیم نہیں دلواسکتے تھے۔ علامہ ااقبال اوپن یورنیورسٹی کی طرف سےتحصل گوجال میں امتحانی سنٹر کھولنےکے بعد اس سہولت سے سینکڑوں طلبہ اسفتادہ کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button