صحت

ضلع ہنزہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) پولیو مہم کوکامیاب اور موثربنانے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوا ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بہت جلد اس خطرناک وائرس کا مقابلہ کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان الدین افندی نے ہنزہ میں تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کہا ڈی سی ہنزہ نے محکمہ صحت ہنزہ کے حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو یہ سہولت ہر جگہ مہیا کیا جائے خاص کر پبلک پوائنٹ پر اور ضلعے کے داخلی اور خارجی راستوں پر عملہ تعینات کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے ڈی سی ہنزہ نے مذید کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلعی انتٖظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی تاہم اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداست نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان اس وقت پولیو فری زون ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ فری علاقہ قرار کرتے ہوئے بے احتیاطی ہو اس لئے چاہیے کہ محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ بے احتیاطی میں کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہ جائے کوئی مشکل پیدا نہ ہو انھوں نے مزید کہا ہنزہ میں پولیو مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس اسٹینڈ اور دیگر اہم ضروری مقامات پر محکمہ صحت کے عملہ کام کرتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ کی طرح اس بار بھی بھر پور کامیابی سے اس مہم کو اختتام پزیر کرینگے اور ہنزہ کا ہر وہ بچہ جو پانچ سال سے کم ہو پولیو کے قطرے پلائے جائے محکمہ صحت ہنزہ کو پولیو مہم اور دیگر کسی بھی کام کی ضرورت پڑے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریگی 10تا 12 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ نے ضلعی انتظامیہ اور لائین ڈپارٹمنٹ اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ جب بھی ہم نے پولیو مہم کا اعلان کیا ہے خاص کر میڈیا نے عوام کو شعور دیا اس وجہ سے ہنزہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں ہو ا اللہ کا شکرہے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع ہنزہ میں پانچ ہزار آٹھ سو اڈتیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے ہر یونین سطح پر سپر وائیزرز مقرر ہونگے ضلع بھر میں چھتیس موبائل ٹیمیں بائیس فکس سنٹرز جبکہ ٹرانزکٹ ٹیم تین کام کریگی چوتھے روز کیچ اب ٹیم سرگرم ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button