گلگت بلتستان

زلزلے کی وجہ سے تحصیل یاسین میں 9 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے، 95 کو جزوی نقصان پہنچا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین تحصیل انتظامیہ کے عداد وشمار کے مطابق 26اکتوبرکو آنے والی تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں تحصیل یاسین کے مختلف گاوں میں نورہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم اور 95رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچاہے ۔تحصیلدار یاسین کے مطابق مقامی انتظامیہ کے جانب سے مکمل طورپر مہندم شدہ 9گھرانوں کو ٹینٹ مہیا کیا گیاہے ۔ تحصیل انتظامیہ کے جانب سے تمام متاثرین کا مکمل فہرست مرتب کرکے اے سی گوپس یاسین تک پہنچایا گیا ہے ۔ اایک سول کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کے جانب سے سوائے ٹینٹوں کے کسی بھی متاثرہ خاندان تک کوئی مالی مدد یاکھانے پینے کا کوئی راشن نہیں پہنچایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین میں زلزلے سے جزوی طور پر نقصان ہونے والے متاثرین کے تعداد بہت زیادہ ہے ۔لوگ مختلف نوعیت کے نقصانات کی اندارج کے لیے تحصیل آفس آتے ہیں ۔یاسین تحصیل انتظامیہ نے گاوں گاوں جاکر متاثرین کا فہرست تیار کرکے حکام بالا تک پہنچایا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button