گلگت بلتستان

قدرتی آفات کے حوالے سے گلگت بلتستان ریڈ زون میں واقع ہے، ڈاکٹر غلام رسول، ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات

گلگت( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات پاکستان ڈاکٹر غلام رسول نے گلگت بلتستان میں 36 گلیشیائی جھیلوں کوخطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جھیلیں کئی وقت بھی پھٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرے کی زد پر واقع گلیشیائی جھلیوں کو 3درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ درجہ بندی کے مطابق 7 جھیلیں انتہائی خطرناک اور 12 کو کم خطرناک، جبکہ17کونسبتا نارمل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 خطرناک ترین جھیلیں کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فوکس پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے منقعدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے بھی ان جھیلوں پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے باعث گلیئشر جھلیوں میں دارڑیں پڑچکی ہیں۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ قدرتی آفات کے حوالے سے گلگت بلتستان ریڈ زون میں شامل ہے۔ چھلت نگر میں بھی علاقے کا سروئے کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے کے کچھ حصے خطرے کی زد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس علاقے میں خطرے کی زد پر واقع علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے قدرتی آفات سے عوام کو باخبر رکھنے  کے لئے ارلی وارننگ سسٹم (پیشگی اطلاع کا نظام) نصب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع کا نظام غیر معمولی صورتحال سے عوام کو تین دن قبل خبردار کرسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ صحافت قدرتی آفات میں عوام کی مدد کرسکتی ہے ۔اُنہوں نے صحافیوں سے اپیل کیا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوام کو آفت سے آگاہی و شعور دیں۔

2

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام مینجر فوکس ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ فوکس آفات میں ہمیشہ الرٹ رہتے ہیں۔ حالیہ زلزلے میں فوکس نے سب سے پہلے غذر پہنچ کر سروئے اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ فوکس نہ صرف ریلیف کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ عوام کو آفات سے بچنے کے لئے مکمل تربیت بھی دی ہے۔ فوکس نے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں بھی قدرتی آفات سے بچنے کے لئے بچوں کو تربیت دی ہے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لال خان ٹیرنز فوکس نے کہا کہ فوکس کمیونٹی کو تربیت اور روکشاپس کے ذریعے آگاہی دیتا ہے۔ ورکشاپ کے آخر مین مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات پاکستان ڈاکٹر غلام رسول نے صحافیوں میں اسناد تقسیم کئے۔

3

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button