متفرق

ہنزہ، فوکس پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

ہنزہ ( اجلال حسین ) ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور فوکس کے زیر اہتمام قدرتی آفت سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی پروگرام کا نعقاد کیا گیا۔ اس پرو گرام میں ہنزہ کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء اور علاقے کے عمائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر فوکس کے حکام نے پروگرام میں شریک شرکا کو کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کے ساتھ قدرتی آفت سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کیا۔

پروگرام میں بحثیت مہمان خصوصی کپٹن (ر) سمیع اللہ فارق اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویثرن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہے AKDN کے اداروں کی جن کی بدولت سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیم ، صحت اور ترقیاتی کاموں میں عوام کی بھر پور طریقے سے خدمت کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفت سے متعلق آگاہی پروگرام کاا نعقاد خوش آئند ہے اور ہمیں توقع ہے کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ نگر میں بھی قدرتی آفت سے متعلق آگاہی پروگرام اور اس سے بروقت بچاو کے بارے میں عوام میں شعور پید اکریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button