گلگت بلتستان

ضلع غذر کے علاقے گوپس میں تیز بارشوں کے بعد بھاری پتھر پر گرنے سے ایک بچی جان بحق، خاتون سمیت تین افراد زخمی

گاہکوچ (راجہ عادل غیاث) شدید بارشوں نے ضلع غذر میں تباہی مچانا شروع کردیا ۔ گوپس ریسٹ ہاوس سے ملحقہ مکان میں پہاڑی تودہ گرنے سے چودہ سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو معصوم بچوں سمیت ایک خا توں شدید زخمی ہوگئی ہے ۔ ریٹائرڈ ما سٹر عبدالحمید کے گھر پر پہاڑی تودہ گرا ہے جس کے نتیجے میں ان کی چودہ سالہ بیٹی نورین موقع پرہی جاں بحق ہوگئی ہے بیٹا شوکت اور پوتا حنیف سمیت خاتون خانہ شدید زخمی ہیں ۔ خاتوں کو سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کی خالت انتہائی خطرے میں بتائی جارہی ہے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے زخمی خا تون کو گلگت ریفر کردیا لیکن شدید بارش کے نتیجے میں گوپس سے گاہکوچ تک روڈ متعدد مقامات پر بلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اے سی گوپس نوید احمد نے پی ڈبلیوڈی کے انجینئرز کو مشینری سمیت روڈ کھولنے کے لئے روانہ کردیا ہے ۔ غذر میں اس وقت بھی شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ زلزلہ سے ٹوٹے ہوئے پہاڑوں نے زمین کی جانب سرکنا شروع کردیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button