جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق ڈویژنل صدر کی گرفتار کی مذمت کرتے ہیں، فورا رہا کیا ئے، وفا عباس جعفری

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق ڈویژنل صدر کی گرفتار کی مذمت کرتے ہیں، فورا رہا کیا ئے، وفا عباس جعفری

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

راولپنڈی(پ ر) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر وفا عباس جعفری نے گلگت میں جے ایس او کے سابق ڈویژنل صدر برادر عابد رضا کی بلا جواز گرفتاری پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے، گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سے فوری طور پر گرفتار سابق ڈویژنل صدر کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے ایس او کے مرکزی دفتر راولپنڈی سے جاری بیان میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر وفا عباس جعفری کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بالخصوص جامعہ قراقرم کی انتظامیہ ہماری شہری آزادیوں کو سلب کرنے پر تلی ہوئی ہے اور یوم حسینؑ پر پابندی اور بلا جوازشیعہ طلباء کو حراساں کرنا اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سرکاری جامعات میں عرصہ دراز سے یوم حسین ؑ کے پروگرمات کا پر امن انعقاد ہوتا ہے جن میں تمام مکاتب فکر کے طلباء و طالبات بھر پور شرکت کرتے ہیں مگر جامعہ قراقرم میں یہ پابندیاں لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر گرفتار سابق ڈؤیژل صدر کو رہا کرنے اور شیعہ طلباء پر قائم جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مرکزی قائدین سے مشاورت کے بعد پر امن ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جامعہ قراقرم میں بعض شر پسند عناصر کی جانب سے ڈاکٹر شاہ نواز پر حملے کی بھی شدید مزمت کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔