چلاس، گوہر آباد کی ٹیم نے تھور کلب کو ہرا کر والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

چلاس، گوہر آباد کی ٹیم نے تھور کلب کو ہرا کر والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(عمرفاروق فاروقی) ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گوہرآباد کلب اورتھور کلب کے مابین ہائی سکول چلاس کے گرونڈ میں کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ن لیگ کے رہنما محمد واجد تھے۔ابتدا میں دنوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا ،تاہم میچ کے آخری لمحات میں گوہر آباد کلب نے ۵ پوئنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو اپنے نام کرکے فتح قرار پائی۔بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر قطب استوری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی رہنما ن لیگ واجد ،صدر والی بال ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ولایت خان ،جزل سیکرٹری محمد طفیل و دیگر نے ونر ٹیم کے کپتان بخت جان اور رنراپ ٹیم کے کپتان حزیر اور دیگر کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیا۔

11

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔