گلگت بلتستان

دیامر سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، طرز حکمرانی بدلنےکی ضرورت ہے، ڈاکٹر زمان رہنما پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(شیر نادر شاہی) پاکستان تحریک ایصاف گلگت بلتستان کے رہنما و سابق امیدوار گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر محمد زمان نے کہا ہے کہ ہم دیا مر سے انجینئرز کی اغواء سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکمران اپنی طرز حکمرانی کو بھی تبدیل کریں اور ایسے قابل مذمت واقعات کی بنیادی وجوہات اور ان کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں وہ پورے داریل تانگیر کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ حکومت کی رٹ نہ ہونے کے باعث دیامر بالخصوص داریل تانگیر کے معصوم اور سادہ لوح عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داریل تانگیر کے عوام غربت، بے روزگاری، لاقانونیت، تعلیم اور صحت کے بنیادی مسائل کے شکار ہیں ، حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی سے نجات پانے کے لیے عوام کے بنیادی ضروریا ت ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ عوام کے مسائل کو حل کئے بغیر اور عوام میں شعور اجاگر کئے بغیر حکومت کی امن کے لیے کوششیں بے کار ہیں ۔ انہوں نے سعودی عرب سے بانگِ سحر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بندوق کی نوک پر اور طاقت کے بل بوتے پر وقتی طور پر امن تو قائم کیا جاسکتا ہے لیکن مستقل بنیادوں پر امن کی بحالی کے لیے عوام کو ان کے جائز حقوق دینے ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد زمان نے گلگت بلتستان کے تعلیم یاقتہ طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں اور ایسے بحث مباحثے سے گریز کریں جس سے علاقے میں فرقہ ورانہ اور علاقائی تعصب جنم لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button