متفرق

ایک ہفتے کے اندر شرقلعہ پل کا کام شروع کردیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

غذر(پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کادورہ غذر اور ضلع میں جاری تمام ترترقیاتی منصوبوں ودیگر امور پرتفصیلی بریفنگ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ضلع غذر کادو روزہ دورہ کیا اور اپنے تفصیلی دورہ کے دوران گاہکوچ صدر مقام ضلع غذرمیں محکمہ تعمیرات عامہ اور واٹراینڈپاور محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس دوران انہوٓں نے حکم دیا کہ فوری طورپر تمام کمشنر صاحبان ورک کانفرنس کیاکریں اور خطے میں ترقی کے عمل کوتیز کردیاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈویژن کے سطح پرپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ محکمے کاایک آفیسرتعینات کردیاجائے۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر شیرقلعہ کے پل تمام امورکو طے کرکے اس پرکام جلدازجلد شروع کردیاجائے اور قوانین کے مطابق ٹھیکیدار سے معاملات انہوں نے بورڈتشکیل دینے کاحکم صادرکرتے ہوئے کہاکہ تمام محکموں کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ محدود وسائل میں انہوں نے اس جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بگڑے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارتی اصلاحات کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ وفاقی حکومت بھرپور امدادکررہی ہے۔ انہوں نے100دن کے ایجنڈے کاذکرکرتے ہوئے تمام محکموں کاشکریہ اداکیاکہ ان کی دن رات کی محنت سے ٹارگٹ پورا کرنے میں مددملی۔ انہوں نے امیدکااظہار کیاکہ تمام محکمے اس جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ضلع غذرمیں امن وامان کے صورتحال پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن وامان ہی ترقی کا راز ہے۔ ادارے میں کام متاثرکرنے والے عناصرکے خلاف زیروٹولیرنس اپناناچاہیے اور ایسے عناصر کو ہرگزمعافی نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام محکموں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تھنگ داس ضلع غذر میں زمینی کٹاؤ کاحفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایت کی ہے کہ مقامی آبادی کو شامل کرتے ہوئے ایک کیس گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوبھیج دیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button