متفرق

حکومتی انتظام وانصرام کے لئے شہریوں کی شراکت داری اہم ہے، سکردو میں ورکشاپ سے مقررین کا خطاب

سکردو(عابد شگری)اداروں میں بہتر طرز حکمرانی کیلئے عوامی شراکت داری اور شفافیت لازمی ہے۔حکومتی انتظام و انصرام کی بہتری کیلئے شہریوں کی شراکت داری اہم ہیں۔جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے سرکاری اداروں کی کرکردگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اں خیالات کا اظہار سکردو کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ورکشاپ سے مقررین اور شرکاء نے کہا ۔یو ایس ایڈ کے پروجیکٹ سٹیزن وائس کے تحت قراقرم ایسوسی ایٹ ایجوکیشن اینڈ اکنامک ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام سکردو کے مقامی ہوٹل میں حکومتی اداروں میں عوامی شراکت داریکے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئے جس میں سکردو اور شگر کے نو یونین کونسل سے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے ریسرچ آفیسر علی محمد فیضی نے شرکاء کو بہتر طرز حکمرانی و حکومتی و ریاستی اداروں کے بارے جان کاری،اور ان اداروں میں عوامی شراکت داری و شفافیت و احتساب کے عمل کے حوالے سے بتایاانہوں نے ریاست اور حکومت کے بارے میں اورحکومت کے مختلف درجات کے تعلق کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔جبکہ شراکتی نظام کی ضرورت حکومتی اانتظام و انصرامکی بہتری کیلئے شہریوں کی شراکت داری کی اصو ل اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر کی ضرورت و آگاہی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ نمائندوں سے اپنے اپنے علاقوں میں حکومتی اداروں کے اندر جو مشکلات عوام کو درپیش ہے ان کے بارے میں بتایا۔اور تجاویز دی۔ جبکہ صوبائی کمیٹی کیلئے 12رکنی کمیٹی بنائی جو صوبائی طور پر اپنے سفارات پیش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button