جرائم

دیامر پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم بٹگرام کوہستان سے گرفتار

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم ضلع کوہستان بٹگرام سے کے پی کے پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم گل سفید ولد مصرخان ساکنہ داریل اقدام قتل کیس میں دیامر پولیس کو مطلوب تھا ،اور گزشتہ کئی سالوں سے قانون سے بھاگا ہوا تھا۔گلگت بلتستان پولیس نے ملزم گل سفید کو دیامر منتقل کرنے کیلئے کے پی کے حکومت کو خط لکھ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان نے ایک خط کے ذریعے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ سے درخواست کیا ہے کے پی کے پولیس ملزم مذکور کو دیامر منتقل کریں ،تاکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جاسکے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button