وزیر اعظم پاکستان متوقع طور پر کل گلگت کا دورہ کریں گے، سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

وزیر اعظم پاکستان متوقع طور پر کل گلگت کا دورہ کریں گے، سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ ر) وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا آئی جی پی نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کی کہ ڈیوٹی پر مامور تمام جوانوں کو انفرادی طور پر سیکورٹی کے حوالے سے احکامات دیئے جائیں روٹس اور وینو کے تمام ملحقہ عمارتوں کی خصوصی نگرانی کریں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ٹریفک روٹس کو اس طرح سے ترتیب دیں تاکہ آنے جانے والے مسافروں کو کوئی دشواری نہ ہوتمام ہوٹلز سرائے کی چیکنگ کریں تمام ناکہ جات پر آنے جانے والوں کی سختی سے تلاشی لیں سپیشل برانچ بھی اپنی نفری بروقت معلومات کیلئے الرٹ رکھے علاوہ ازیں آئی جی پی نے فارنرز کی حفاظت کے حوالے سے قراقرم ہائی وے پر سخت اقدامات کی ہدایت بھی دیں اجلاس میں تمام متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔