ماحول

ہنزہ، مسگر گوجال میں کنزرویشن ایریا کے قیام کے سلسلے میں اہم میٹنگ کا انعقاد

گوجال (پ ر)کنزرویٹر وائلڈ لائف اینڈ پارکس، گلگت بلتستان غلام محمداپنے سینئر آفیسران کے ہمراہ مسگرگوجال ہنزہ کا دورہ کیا اور مسگر گوجال میں کنزرویشن کے قیام اور مسگر ویلی کو کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹنگ ایریا(CCHA) ڈیکلیر کرنے کے حوالے سے ایک اہم عوامی میٹنگ میں شرکت کی۔ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مسگر نے اس میٹنگ کا انتظام کیا اور کنزرویٹر وائلڈ لائف اینڈ پارکس اور اس میٹنگ میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔WCSDOM کی انتظامیہ عرصہ دراز سے مسگر ویلی میں کنزرویشن کے قیام کیلئے کوشاں ہے اور جد و جہد کررہی ہے تاکہ ویلی میں موجود قدرتی وسائل خاص طور سے جنگل و جنگلی حیات کے تحفظ دیا جاسکے اور ایک محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کی طرف سے جاری کردہ سکیم یعنی کمیونٹی کنٹرولڈ ہنٹنگ ایریا (CCHA) کو مسگر ویلی میں بھی متعارف کرایا جاسکے۔ Trophy Hunting سکیم تحت سال میں ایک دفعہ بین الاقوامی، قومی یا مقامی لوگ Trophy Hunting کے ذریعے ہمالین آئبیکس کا شکار کرتے ہیں اور محکمہ کی طرف سے رائج فیس ادا کرتے ہیں جسکا زیادہ حصہ مقامی لوگوں کو ملتا ہے۔ اسی طرح قدرتی وسائل یعنی جنگلی حیات اور جنگل کا تحفظ بھی ہوتا ہے اور مقامی لوگوں کو اس سے یکساں فائدہ بھی پہنچایا جاتا ہے۔ یہ سکیم محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کی طرف سے ایک کامیاب سکیم ہے اور عوامی سطح پر اس سکیم کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ اس سکیم سے گلگت بلتستان کے بہت سارے علاقے مستفید ہورہے ہیں جن میں گوجال کے مختلف علاقے یعنی غلکن، پسو، حسینی، خیبر اور خنجراب وغیرہ شامل ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد مسگر ویلی بھی ایسے ایریاز کے صف میں شامل ہوگا جہاں کنزروشین قائم کی گئی ہے۔غلام محمد اور انکے آفیسران نے مسگر میں عوامی اجتماع میں شرکت کی اور اس حوالے سے عوامی رائے عامہ کا جائزہ لیا۔ اس اجتماع میں مسگر کے عوام کی کثیر تعداد اور WCSDOM کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ غلام محمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کی مسگر کے عوام نےWCSDOM جیسا ایک ادارہ بنایا ہے اور اس پلیٹ فارم سے گاؤں میں مختلف ترقیاتی کام خصوصا کنزرویشن کے قیام کیلئے جدو جہد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں بہت زیادہ مطمئن ہوں کی تمام عوام اس بات پر متفق ہیں اور کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مسگر کو CCHA منظور کریں گے۔کیونکہ اب اس راہ میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ Trophy Hunting سکیم کے علاوہ بھی مسگر ویلی کے لیے پروجیکٹس لانے کی کوشش کریں گے کیونکہ مسگر بہت زیادہ وسیع علاقہ ہے اور یہاں پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ جنگلی حیات اور جنگل کا غیر قانونی شکار اور کٹاؤ کی حوصلہ شکنی کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں جس کیلئے محکمہ عوام کی بھرپور مدد کرے گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ میٹنگ برخاست ہوئی اور لنچ کے بعد جناب کنزرویٹر صاحب مسگر سے روانہ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button