گلگت بلتستان

محکمہ واسا اور تعمیراتِ عامہ کے احتجاجی ملازمین وزیر اعلی سیکریٹیریٹ کے قریب پہنچ گئے

گلگت( فرمان کریم) محکمہ واسا اور تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے عارضی ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوے وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کے قریب پہنچ گئے۔ 16نومبر سے احتجاج کرنے والے گلگت اور دیامر ڈویژنز کے سیکنڑوں عارضی ملازمین نے جب وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کی طرف مارچ کیا تو ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور وزیراعلیٰ ہاوس کی طرف جانے والے رورویو روڈ کو دونوں اطراف سے بس اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل طور پر سیل کردیا۔ جس کے باعث ملازمین وزیراعلیٰ ہاوس پہنچ نہ سکے اور قانون ساز اسمبلی کے قریبی چوک پر دھرنا دیا۔

اس موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاوس جانے سے روکنے کے لئے سیکنڑوں پولیس اہلکار ساز وسامان سے لیس موجود تھے ۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ واسا اور محکمہ تعمیرات کے ذمہ دار حکام ویریفکیشن (جانچ پڑتال اور تصدیق) کے نام پر ملازمین کو ٹرخارہے ہیں۔ اب تک کئی دفعہ ویریفیکیشن کی جاچکی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں سنایا جارہا، جو ملازمین کے ساتھ مذاق کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محکمہ واسا اور تعمیرات کے ہزاروں ملازمین کام کررہے ہیں۔ جن کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے ٹرخا یا جارہا ہے ۔ حکومت اب ہماری صبر کا مذید امتحان نہ لے بصورت دیگر حالات خراب ہو جائیں گے۔ جس کی ذمہ دار محکمہ اور حکومت پر ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button