متفرق

ملازمین کے ساتھ قواعد وضوابط کے مطابق سلوک کیا جائے گا، محکمہ تعمیرات کے احتجاجی ملازمین اور حکومتی وفد میں اتفاق

گلگت (پ ر) محکمہ تعمیرات نے 6894ملازمین کی چھان بین کے بعد ان کومستقل کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیا گیا تھا کمیٹی نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں محکمہ تعمیرات کے ملازمین کی چھان بین مکمل کرنے کے بعد اپنی سفارشات چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارسال کیا تھا ان سفارشات کیخلاف محکمہ تعمیرات کے ملازمین نے گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج شروع کررکھا ہے اور آج اس سلسلے میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان، صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال، پارلیمانی سیکریٹری قانون و انصاف اورنگزیب ایڈووکیٹ کی سربراہی میں محکمہ تعمیرات کے ملازمین یونین کے ساتھ مذاکرات میں اتفاق ہوا کہ ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا اور تمام ملازمین کے ساتھ قواعد و ضوابط کے تحت سلوک کیا جائے گا اور بروز جمعہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس معاملے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ان ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہیں ہوسکے اور ملازمین کے مسائل حل ہو مذاکرات میں اتفاق ہوا کہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ قانون و انصاف سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ ہی فیصلے احتجاجی سیاست کے ذریعے مسلط کئے جاسکتے ہیں مذاکرات میں ملازمین کے وفد کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ تعمیرات کے ملازمین کے ساتھ ہر صورت میں انصاف ہوگا اور ان کی داد رسی قانون کے مطابق ہی ہوگی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button