گلگت بلتستان

‘انجینئرز کی بازیابی کا سہرا سیاسی و عسکری قیادت، ضلعی انتظامیہ اور گرینڈ جرگہ کے سرجاتاہے’

گلگت (پ ر ) 03نومبر 2015ء کو اغوا ہونیوالے سپیشل کمیونیکیسیشن آرگنائزیشن کے انجینئرز کو بحفاظت بازیاب کرایالیا گیا وزیراعلیٰ ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی خصوصی کوششوں سے داریل تانگیر کی تمام سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات پر مشتمل گرینڈ جرگہ قائم کیا گیا تھا جس کی یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ غیر مشروط طور پر مغوی انجینئرز کی بازیابی ممکن بنائیں ، بعدازاں سابق سپیکر ملک محمد مسکین و ضلع دیامر کے چاروں منتخب جی بی ایل اے کے نمائندوں اور جنہوں نے جرگہ کی مدد سے سرتوڑکوششوں کے بعدازنماز عشاء مغوی انجینئرز کی بلا مشروط اور باحفاظت رہائی ممکن بنانے میں کامیاب ہوا ہے اس کامیابی کا سہرا گلگت بلتستان کی سیاسی و عسکری قیادت سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلعی انتظامیہ رہا اور گرینڈجرگے کو جاتا ہے جی بی کے تمام سماجی اور مذہبی حلقوں نے اس کو اہم کامیابی اور گلگت بلتستان کی حکومت کیلئے سنگ میل قرار دیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ملک محمد مسکین ممبران اسمبلی ،انٹیلی جنس ادارے ،پاک فوج ،عوام ،علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button