گلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ کے رجسٹرار نے گگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

گلگت ( عار ف حسین پونیالی ) سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے رجسٹرار نے سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ اس رپورٹ کے لئے راجہ کرامت اللہ اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد کی جانب سے چیف جسٹس ڈاکٹر محمد شمیم کو سوموٹو ایکشن کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ اس حوالے سے رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے فوری طور پر اپنی رپورٹ عدالت ہذا کو پیش کرے، کیونکہ بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے فوری تادارک کے لیے بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے ہیں اور بعض مقامات میں جاری ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سپریم کورٹ کی مداخلت پر ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button