سیاست

وزیر اعظم نے گلگت-سکردو روڑ کی تعمیر کا اعلان کر کے سیاسی دکان چمکانے والوں کے منہ بند کردئیے، محمد علی شاہ

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع سکردو کے صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دورہ گلگت کے موقع پر گلگت سکردو روڈ کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے کے احکامات جاری کرکے سیاسی دکان چمکانے والوں کا منہ بند کردیا گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بعض مفاد پرست عناصر سیاسی دکان چمکانے کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن خطے کے عوام سے مخلص ہیں صوبائی حکومت نے کرپشن ختم کرکے میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے گلگت سکردو روڈ کیخلاف سازشیں کرنے والے عناصر اوٹ پٹانگ بیانات دے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا دورہ گلگت انتہائی کامیاب رہا وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب دورے سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے سے مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے صوبائی حکومت کیخلاف بیانات کے حد تک محدود ہوکررہ گئے ہیں سیاسی مخالفین عوامی خدمت کے بجائے منفی ہتھکنڈوں کے سہارا لے کر حلقہ نمبر2سکردو کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں میرے حلقے کے عوام منتخب ممبر اسمبلی سے مایوس ہوچکے ہیں محمد علی شاہ نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے مذکورہ جماعت کا صرف منفی سیاست کو فروغ دینے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے مسلم لیگ ن ایک عوامی ایجنڈا لے کر میدان میں آئی ہے اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی لاکر دم لیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button