تعلیم

شمالی پاکستان ۔ تاریخ وثقافت نامی کتاب کی تقریبِ رونمائی کراچی میں ہوئی

کراچی (علی احمد جان) کراچی میں ارتقاء انسٹیٹوٹ آف سوشل سائنس کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد ہوا اور گلگت بلتستان کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ’’شمالی پاکستان۔ تاریخ و ثقافت‘‘ کی رونمائی ہوئی۔ یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے سیشن میں’’ گلگت بلتستان ، علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں ‘‘کے عنوان پر بات کی گئی اور سیشن میں جامعہ کراچی کے شعبہ پاکستان اسٹڈی کی ڈاکٹر نوین کی مرتب کردہ کتاب کے حوالے کے گفتگو ہوئی۔ تقریب کے مقررین میں مشہور مورخ ڈاکٹر مبارک علی، SZABIST کے شعبہ سوشل سائینسز کے سربراہ ریاض شیخ،سینئیر صحافی عبدالجبار باصر، ڈاکٹر نوین حیدر اور عنایت بیگ شامل تھے۔

مقریرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یہ خطہ مستقبل میں یہ علاقہ میدان جنگ بن سکتا ہے ۔ سینئیر صحافی عبدالجبار ناصر نے گلگت بلتستان کی تاریخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کی تحریک نہیں چلائی تھی بلکہ یہ چند افسران کی مفادات کی جنگ تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر گلگت بلتستان کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر مبارک علی نے کہا کہ ملک میں تاریخ کے موضوع کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے اور تحقیق کی کمی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر زیاض شیخ نے کہا اس منصوبے سے خطے کے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ خطے کو نقصان ہوگا۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر نوین حیدر کی مرتب کردہ یہ کتاب گلگت بلتسان کی تاریخ ،ثقافت اور سیاحت کے بارے طلبا کے مقالہ جات پر مشتمل ہے۔ مقالہ جات کے محقیقن کا تعلق گلگت بلتستا ن سے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button