سیاست

ایمان شاہ کو ہنزہ سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے ٹکٹ دی جائے، فدا حسین نائب صدر پی ایم ایل ن ضلع گلگت کی وزیر اعلی سے سفارش

گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے وفد نے سینئر نائب صدر فدا حسین کی قیادت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ،ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما متوقع امیدوار ایمان شاہ کو ضلع ہنزہ کے ضمی انتخابات کیلئے پارٹی کی طرف سے نامزد کرتے ہوئے ٹکٹ دینے کی سفارش کردی اس موقع پر سینئررہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ایمان شاہ گلگت بلتستان لیول کے سیاسی و سماجی اور صحافتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور ہنزہ میں معروف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی پوزیشن ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہ ایمان شاہ مسلم لیگ ن کااثاثہ ہیں ہنزہ میں ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کی فراہمی درخواست گزاروں کی پارٹی وابستگی ،حلقے میں ان کی پوزیشن اور سیاسی کیریئر سمیت دیگر ضروری چیزیں پرکھنے کے بعد کیا جائیگا تاہم مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھیوں کو ترجیح دی جائے گی واضح رہے کہ ہنزہ سے نومنتخب رکن اسمبلی میرغضنفر علی خان کے گورنر گلگت بلتستان مقرر ہونے کے بعد ہنزہ میں اسمبلی نشست خالی ہوگئی ہے اور بہت جلد ضمنی انتخابات ہورہے ہیں اور روزنامہ اوصاف گلگت بلتستان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ایمان شاہ ،جان عالم ،پرنس سلیم خان ،محمدرازق اور دیگر پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے متوقع درخواست گزار ہیں ۔وفد میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد ،مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے میڈیال سیل کے انچارج کمال حسین شامل تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Why he don`t contest from GBLA.3, Where his family have been Supporting Jaffar Shah For a long time.

Back to top button