سیاست

ہنزہ، یومِ تاسیس کے حوالے سے پیپلزپارٹی ہنزہ کا اجلاس، مخدوم امین فہیم کی ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

ہنزہ (بیوروپورٹ )یوم تاسیس کے حوالے سے پیپلز پارٹی ہنزہ کا ایک اہم اجلاس کا انعقاد سابقہ صدر ضلع ہنزہ نگر لال حسین کے صدارت میں منعقد ہواجس میں ہنزہ نگر سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوٗں اور کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں اپنے پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے سینئر کارکن افلاطون کا کہنا تھا کہ پارٹی کا کردار ہمیشہ عوام کے حق میں رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جو اصلاحات جی بی کے عوام میں حق میں کیا ہے وہ عوام کے سامنے ہیں لوگوں کو بہت کم وقت میں احساس ہونے لگا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے حق میں نہیں ہے ۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی ہنزہ کے رہنما منظور حسین خواجہ کا کہنا تھا کہ بٹھوازم ایک شعور اور تصور کا نام ہے پاکستان پیپلز پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے ۔

اجلاس میں منظور حسین ،مرتضی اور لطیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہنزہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اکنامک کوریڈوکے خدوخال واضع نہیں ہے جن علاقوں سے موجودہ حکومت کو ووٹس نہیں ملے ہیں ان علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے علاقے کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہم ہر ظلم کے خلاف اور عوام کی محرومیوں پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صدر پیپلز پارٹی ہنزہ نگر لال حسین نے کہا کہ ہم نے ایک ظلم اور جبر کا دور دیکھا ہے جس سے بٹھو صاحب نے ہمیں آزاد ی دی چین اور پاکستان کے درمیان بارڈر کا تعین کیا آزادی سے بولنے کا حق دیا آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو نام دیا اور دنیا میں گلگت بلتستان کو پہچان ملا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button