گلگت بلتستان

بحیثیت گورنر غیر جانبدار رہوں گا، توانائی بحران پرقابو پانا طویل المدت ترجیحات میں شامل ہے، میر غضنفر علی خان

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدآج سے باقاعدہ دفتری امور نمٹانا شروع کر دیا ہے۔ مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر میں سب کے لئے غیر جانب دار ہوں لہذا میں تمام مکاتب فکر کی بھلائی اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کام کرتا رہوں گااور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں تمام منصوبوں پر کام جاری ہے اور توانائی کے بحران پر بہت جلد قابو پا یا جائے گا جس سے گلگت بلتستان کو معاشی ترقی ملے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ یہ کام ایک دن کا نہیں بلکہ طو یل المدت ایجنڈے کا حصہ ہے ہے جس میں تما م علاقوں کی معیار زندگی بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔گلگت بلتستان سے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لےئے دوسو میگا واٹ پن بجلی پیدا کی جائے گی تاکہ گھریلوصارفین کو بجلی کی فراہمی کو یقنی بنائے جا سکے اور گھریلو صنعت کو مزید وسعت مل جائے گی۔

30-11-2015-2

اسماعیلی ریجنل کونسل اور وزیر خوراک گلگت بلتستان حاجی جانباز خان نے گورنر گلگت بلتستان کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک بادد ی اور گورنر گلگت بلتستان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button