سیاست

سکردو میں پیپلز پارٹی کا 48 واں یومِ تاسیس شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

سکردو (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کا 48واں یوم تاسیس سکردو میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام شایان شان طریقے سے منایا گیا اس موقعے پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی کارکنوں کا طوفان آمڈ آیا پیپلزسکرٹیریٹ جیئے بھٹو اور جیئے پی پی پی کے نعروں سے گونج اُٹھا اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء سید مہدی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک حقیقت کا نام ہے اس کوئی آمر ختم نہ کر سکا پیپلزپارٹی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر ائے ہم نے اس عرصے میں بے وفاوں لوگوں کو کھویا اور وفادار ساتھیوں کو پا لیا ، وفا بے لوگ ہمیں چھوڈ کر چلے گئے اور آج کا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں آج عہد کرتاہوں کہ میں لاکھوں بار ہارنا پسند کرونگا لیکن بے وفا اور موقع پرست لوگوں کو اپنے قریب آنے نہیں دونگا انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے ساتھ با ضمیر لوگ موجود ہیں میں غریب اور متوسط طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا ،موجود ہ حکومت جھوٹ کے سہارے اقتدار میں آئی ہے عوام لوڈشیڈنگ اور بے روزگار ی عذاب سہہ رہے ہیں ، موجود ہ حکومت ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکتی ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے عہدہ داروں کی نااہلی کی وجہ سے بلتستان ریجن گورنری سے محروم رہا انہوں نے کہا کہ میر غضنفر کے گورنر بننے سے ثابت ہو گیا کہ گورنر اثر ورسوخ سے بنتے ہے ن لیگ بلتستان کے تمام عہدہ دارن گورنر شب کے خواہاں تھے ، کچھ لوگوں نے تو مٹھایاں بھی تقسیم کر دی تھی لیکن میر غضنفر کے گورنر بننے کے بعد ان کے منہ بند ہو گئے ہیں میر غضفر کی وجہ سے برجیس طاہر جیسے نااہل شخص سے گلگت بلتستان کے عوام کو نجات ملی ، ہم ن لیگ کی ناقص کارکردگی پر خاموش نہیں رہیں گے ن لیگ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرینگے ، جب ہم ن لیگ کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے تو جھنڈوں سمیت آئیں گے اور جس دن ہم ان کے خلاف سڑکوں پر آگئے اس د ن ن لیگ کو چھننے کی جگہ نہیں ملے گی واپڈا کو جس دن دس کڑور ادا کیے جائیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اُسی دن ہو جائے گا ن لیگ کی حکومت واپڈا کے واجبات ادا نہیں کر رہی مذہبی جماعتوں کے نام نہاد رہنماء ہمیں بتائیں کہ ان کے پاس جو گاڑیاں آئی ہیں کیا وہ جہیز میں آئی ہیں عوام کو بتایا جائے کہ ان کو بڑی بڑی گاڑیاں کہا ں سے آتی ہیں ن لیگ والے کرپشن کے خلاف بیانات دینے کے بجائے اپنا گریبان جھانکھیں ہم ان کی کرپشن بے نقاب کرنے پر آئیں تو انہیں سر اُتھا کر چلنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بصورت دیگر پیپلزپارٹی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ن لیگ نے اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے وزیر برقیات نے کہا کہ تھا اگر انہیں گورنری نہیں ملی تو استفیٰ دیں گے آج وہ استفیٰ کیوں نہیں دے رہے ہم غریبوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ورکرز پر فخر ہے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ انجمن امامیہ میں پسند ناپسند کی ننیاد پر لوگوں کو عہدے نہ دیئے جائیں عہدوں کی تقسیم سے قبل تمام لوگوں سے رائے لی جائے ، اس موقعے پر خطا ب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء و رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی کی مدد سے ہی ایک جاگیر دار سے مقابلہ کیا پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے گلگت سکردو روڈ پر ن لیگ کی حکومت تاحال کام شروع نہیں کرا سکی وزیر اعظم سکرٹیریٹ سے گلگت بلتسان روڈ کی فائل واپس کر دی گئی گندم کے کوٹے میں جان بوجھ کر تین لاکھ بوری کمی کی گئی سکردو گلگت روڈ پر 2013 میں ٹینڈر ہو ا لیکن تاحال صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا ، ہم پر پیسے دے لے کر نوکریاں دینے کا الزام لگانے والے آج پیشہ نہ ملنے پر لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر رہے ہیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین محمد ابراہم نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہا کہ ن لیگ کی حکومت آمریت کی پیداوار ہے ن لیگ کے تمام وزرا ء کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں اور میڈیا نے بھی ان کی کرپشن پر خاموشی اپنا رکھی ہے پیپلزپارٹی سے ناراض ہو کر دور ہونے والے لوگ آج بے کھاتہ ہو کر گھوم رہے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت نے ریسیکو 1122 میں بھرتیاں میں شفارشی کلچر کو اپنا یا ، اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنماء پاکستان پی پی پی شیخ نثار حسین سر باز نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کچھ مہنوں میں کھل کر سامنے آگئی ہے کہاں ہیں وہ نام نہاد لوگ جو ہمارے دور میں ناایشوز پر دھرنے دیتے رہتے تھے آج نہ بجلی ہے نہ نوکری اور نہ ہی بہترین نظام حکومت ، تمام نام نہاد جماعتیں گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں اس موقعے پر اپنے خطاب میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء عباس پارو ی نے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت دی ، گلگت بلستان کے عوام کو کالے قوانین سے نجات دلائی یہاں کے عوام شہید بھٹو کے احسانات کبھی نہیں بھول سکتے ، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نجف علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہدی شاہ کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے غریب لوگوں کو ملازمتیں دیں ، گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا آج مخالفین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آنے والے عوامی مسائل حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ن لیگ سو دنوں کی کار کردگی کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے سو دنوں میں گندم کوٹے میں کمی کی گئی این آئی اساتذہ کو مسئلہ بھی حل نہ ہو سکا پی ڈبیلو ڈی کے تین ہزار ملازمین کو فارغ کیا گیا ، پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد بشیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو چھے مہنے نہیں گزرے لوگوں نے مردہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے ہیں مسلم لیگ ن غریب ملازمین کو تنگ کرنے پر تلی ہوئی ہے عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں ہو رہا ،پی پی پی کے رہنماء رضا حیدری نے اس موقعے پر اپنے خطا ب کہا کہ عمران خان ملک کو انصاف دینے سے قبل راجہ جلال کے ساتھ انصاف کر ے وہ اس کے ایک ووٹ کی حفاظت نہ کر سکے اپنے امیدوار کو انصاف نہ دلانے والے ملک کے ساتھ کیا انصاف کر ینگے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا مطلب ناکامی ، نااہلی اور ناراضیگی ہے عوام ن لیگ سے بہتری کی امید نہ رکھیں ،ن لیگ کے طرز حکمرانی پر شرم آتی ہے ، اس موقعے پر اپنے خطاب میں پی پی پی کے رہنماء حاجی حسینن نے کہا کہ ن لیگ عوام کو دینے کے بجائے عوام کے منہ سے نوالہ چھننے پر تلی ہوئی ہے تقریب سے پی ایس ایف کے رہنماء عامر حسین بلاول نے بھی خطاب کیا قردار پیش کرتے ہوئے پی وائی او کے صدر فدا علی اختر نے کہا کہ ملازمتین کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے گلگت سکردو روڈ پر فوری کام شروع کیا جائے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں ، تقریب کے آخر میں 48واں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button