اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا تو علاقے میں کشیدگی پھیلے گی، ایم ڈبلیو ایم وفد کی گورنر سے ملاقات

اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کے حقوق کو نظرانداز کیا گیا تو علاقے میں کشیدگی پھیلے گی، ایم ڈبلیو ایم وفد کی گورنر سے ملاقات

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( پ ر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے شیخ نیئر عباس مصطفوی (سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان) کی قیادت میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی سے ملاقات کیا اور بحیثیت گورنر گلگت بلتستان منصب سنبھالنے پر میر غضنفر علی مبارکباد پیش کیا۔وفد نے گورنر گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور امن و امان کے قیام میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اس موقع پر پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی اہمیت اور گلگت بلتستان کے تحفظات سے گورنر کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا تو علاقے میں کشیدگی اور تناؤ بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس منصوبے کی تمام جزئیات سے اراکین اسمبلی اور عوام کو لاعلم رکھنا تشویشناک صورت حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جی بی کے عوام کے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔اس منصوبے کے گیٹ وے ہونے کے ناطے گلگت بلتستان کے عوام اکنامک کوریڈور کے فوائد سے استفادہ کرنے کا اولین حق رکھتے ہیں۔وفد نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر پر گورنر سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس اہم منصوبے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ایفاد پراجیکٹ کے حوالے سے وفد نے گورنر گلگت بلتستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایفاد پراجیکٹ میں ضلع گلگت ،ہنزہ نگر سمیت کئی اضلاع کو محروم رکھنا بدنیتی پر مبنی ہے ،ایفاد پراجیکٹ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے تاکہ اس سے پورے جی کے عوام مستفید ہوں۔وفد نے ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا کہ تمام محکموں کے ملازمتوں کوNTS کے ذریعے پُر کیا جائے تاکہ کسی غریب کا استحصال نہ ہو۔وفد نے قراقرم یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور یوم حسین ؑ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات پر تحفظات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے اور علاقے سے دہشت گردی ،فرقہ واریت کے خاتمے اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر درست سمت میں اہم فیصلے کئے جائینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔