تعلیم

انٹر کالج شگر کے طالبعلموں اور اساتذہ نے کرپشن کے خلاف آگاہی پیداکرنے کے لئے ریلی نکالی

شگر(عابد شگری)انٹر کالج شگر کے طالب علموں اور اساتذہ کی جانب سے کرپشن کے خلاف آگاہی کیلئے ریلی کا انعقاد۔کرپشن کیخلاف لوگوں میں آگاہی کیلئے انٹر کالج شگر کے طالب علموں نے واک نکالی گئی۔ریلی کی قیادت پرنسپل انٹر کالج شگر محمد اسماعیل کررہے تھے۔ ریلی انٹر کالج شگر سے نکالی گئی جوکہ شگر بازار سے ہوتا ہوا حسینی چوک تک گئے اور واپس حسن شہید چوک پر اختتام ہوگئے ۔ریلی کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جس پر کرپشن ایک ناسور اور کرپشن کے خلاف تحریریں درج تھے۔واک میں شریک شرکاء کرپشن کے خلاف نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔واک کا مقصد ملکی سطح پر منائی جانی والی دس روزہ کرپشن کے خلاف عالمی مہم کا حصہ تھا۔جس میں لوگوں کو کرپشن کے خلاف آگاہی اور کرپشن کی ناسور کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت سے روشناس کرانا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button