جان عالم پر بھر پور اعتماد ہے، جاوید اقبال کو ضلعی صدر تسلیم نہیں کرتے، حیدر طائی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ہنزہ

جان عالم پر بھر پور اعتماد ہے، جاوید اقبال کو ضلعی صدر تسلیم نہیں کرتے، حیدر طائی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ہنزہ

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گوجال: مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر نائب صدر حیدر طائی کے دستخظ سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بعض ابن الوقت ٹائپ کی شخصیات اپنے ذاتی مفاد کے لئے پارٹی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازش کرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جان عالم ایک غیر متنازعہ رہنما ہے اور انہیں پارٹی اراکین کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ جان عالم کو اپنے لئے خطرہ سمجھتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایک نام نہاد عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کے عدم اعتماد کو پارٹی کا موقف نہ سمجھا جائے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے جان عالم کو صدارت سے ہٹانے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جس شخص کو چند افراد نے صدر بنایا ہے ان پر سانحہ عطاآباد کے متاثرین کیلئے آنے والے امدادی اشیا اور چینی سفیر کی طرف سے طالبعلموں کے لئے ملنے والی رقم کے خورد برد کا الزام ہے۔ ایسے متنازعہ شخص کو صدر بنا کر مسلم لیگ ن ہنزہ کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔