متفرق

شہدائے کربلا کا چہلم شگر میں مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

شگر(عابد شگری)چہلم امام حسین و شہدائے کربلاء دنیا بھر کی طرح شگر میں مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔چہلم کی مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینی مرکنجہ اور مرہ پی سے نکالا گیا۔امام بارگاہ حسینی ہلپاپہ شگر میں چہلم کی جلوس کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرسید حسن شاہ نے امام عالی مقام کی فضیلت اور مظلومیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں چہلم کی جلوس اسی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس میں شریک ہزاروں عزاداروں نے سینہ زنی اور ماتم داری کرتے ہوئے حسینی چوک اورمقامی قبرستان سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button