پرنس سلیم کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں بھرپور انداز سے جتوائینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی

پرنس سلیم کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں بھرپور انداز سے جتوائینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( بیور رپورٹ)ضمنی انتخابات میں پرنس سلیم کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں بھرپور انداز سے جتوائینگے۔ پرنس سلیم ایک قابل اور دیانت دار اور اعلیٰ کردار کے حامل شخصیت کے مالک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ شناکی کے رہنماء مشہور عالم ،فداحسین ،اقبال کریم ،امتیاز گلگتی و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا پرنس سلیم جیسے قابل شخصیت نہ صرف اہنزہ بلکہ پورےگلگت بلتستان میں نہیں ہے ،موصوف بیرون ملک سے پڑھا لکھا اور ان کے علاوہ کوئی اور مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر جیت بھی نہیں سکتاہے۔ رہنماء ن لیگ ہنزہ شناکی نے کہا کہ چند افراد غیر مقامی اور دوسری پارٹیوں کے ذریعے اخباری بیانات دلوا کر اور گورنر گلگت بلتستان اور اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیت کے حامل انسان میر غضنفر کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے قربت سے فائدہ اٹھاکرپارٹی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم کبھی ہونے نہیں دینگے۔ اگر میر غضنفر سے مشورہ کئے بغیر کسی کو ٹکٹ دی تو ہنزہ میں مسلم لیگ ن جیتنے کے کوئی امکان نہیں ہے اس لئے ہم میر کو بائی پاس کرنے پر بھر پور مزاہمت کرینگے ۔انہوںنے کہا پرنس سلیم کو ٹکٹ دی جائے کیوں کہ میر خاندان کی بلخصوص ہنزہ اور بلعموم پوری گلگت بلتستان کے لئے خدمات ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے پرنس سلیم کو ٹکٹ دیا جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔