گلگت بلتستان

روڈپرکا م شروع نہ کرنے کی صورت میں بلتستان بھرمیں بھر پور احتجاج کریں گے، مرکزی انجمن تاجران سکردو اور ٹرانسپورٹر ز ایسو سی ایش

سکردو (بیورو رپورٹ) مرکزی انجمن تاجران سکردو اور ٹرانسپورٹر ز ایسو سی ایشن کا مشترکہ اجلاس سکردو میں منعقد ہوا، اجلاس میں 15دسمبر سے ہڑتال کا سلسلہ شروع کرنے کے حوالے سے بحث کیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت سکردو روڈ اور پلوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے بھی اس حوالے سے گرین سگنل دی ہے۔ پہلی بار عوامی نمائندوں کو نہ صرف اپنی ذمے داری کا احساس ہوا ہے بلکہ انہوں نے اس حوالے سے ایف سی این اے جنرل سے بھی ملاقات کیا ہے۔ ایف سی این اے جنرل نے بھر پور تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ہے اور اپنے احتجاج کو غیر معینہ مدت تک کیلئے موخر کر دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت دی ہوئی وقت کے اندر روڈپرکا م شروع نہ کرنے کی صورت میں بلتستان بھر کے سیاسی ، مذہبی تنظیموں کو اعتماد میں لیکر بھر پور احتجاج کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button