گلگت بلتستان

پولیس پبلک سکول اینڈکالج گلگت کو معیاری اور اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لائیں گے۔ انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان

گلگت(پ ر) انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹین(ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پولیس پبلک سکول اینڈکالج گلگت کو گلگت بلتستان کے معیاری اور اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لائیں گے۔ یہ بات انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹین(ر) ظفر اقبال اعوان نے پولیس پبلک سکول اینڈ کالج گلگت میں یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پبلک سکول اینڈ کالج کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہوا ہے۔ اسی دوران سکول کی کارکردگی بہتر اور تسلی بخش ہے۔ پرنسیپل اور سٹاف کی انتھک محنت اور کوشش کی وجہ سے آج ادارے میں بچوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے۔

IGP 11 copy

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولیس کے بچوں کے لئے یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے۔ اس ادارے کو سہولیات اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ والدین کی خواہشات تکمیل تک پنچ سکے۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کو یقین دلایا کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے مزید نئے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان آصف اللہ نے کہا کہ پولیس پبلک سکول کو بنیادی ضروریات کی اشیاء جس میں کیمپوٹرز، لیپ ٹاپ، فرنیچرز کو فوری طور پر مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی چاردیواری و دیگر ضروری تعمیرات کے کام میں مدد کرینگے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں وہ طلباء پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے آئی جی پی سے گزارش کیا کہ جو بچے یہاں سے فارغ التحصیل ہوں ان کو ترجیحی بنیادوں پر پولیس میں بھرتی کیا جائے۔

IGP  12

تقریب میں پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسیپل ڈاکٹر تہذیب الحسن نے کہاکہ علاقے میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ میں ہمارے ادارے نے مختصر وقت کے دوران اپنے محدور وسائل میں رہتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی پی نے اس ادارے کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ابھی بھی ان کی کاوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے تقریب میں شامل تمام والدین، مہمانوں، اساتذہ اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں بہتر کارکدگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔آخر میں سکول کے پرنسیپل نے اپنے ادارے کی طرف سے انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹین(ر) ظفر اقبال اعوان کو سونیئر پیش کیا۔

IGP 13

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button