گلگت بلتستان

غلط پلاننگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کے اندر ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ جاتے ہیں، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر امیر محمد، حاجی غلام علی، محمد غیور کے علاوہ گلگت بلتستان بھرسے آئے ہوئے کنٹریکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی زیر صدارت جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی نے کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ علی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کنٹریکٹرز کے مطالبات کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کنٹریکٹرز کے ساتھ کئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔

بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کنٹریکٹرز سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کنٹریکٹرز کے مالی مسائل کے باعث گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی عمل التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ 2006ء سے 2009ء تک مارکیٹ میں تعمیراتی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں2006 سے 2009ء تک کنٹریکٹرز کو جنرل اسکلیشن دیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز تاحال محروم ہے۔ انہوں نے کہاکہ غلط پلاننگ کی وجہ سے گلگت بلتستان کے اندر ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ جاتے ہیں۔ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ عضو معطل بن چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button