سانحہ APSکو بھلایا نہیں جاسکتا، سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

سانحہ APSکو بھلایا نہیں جاسکتا، سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت ( خبر نگار خصوصی) سانحہ APSکو بھلایا نہیں جاسکتا، معصوم بچوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔ دہشتگرد بچوں ان کے والدین اور پاکستانی قوم کے حوصلہ کو پست نہیں کرسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات و سابق وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے سانحہ APSپشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر اخباری بیان کے ذریعے شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔

خیال رہے اس سانحہ میں 142سے زائد افراد شہید ہوئے تھے جن میں 130سے زیادہ بچے تھے ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور آج بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں PPPپاک آرمی کے شانابہ شانا کھڑ ی ہے۔ ہم فوج کی شہدا اور APSکے شہداکو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا آج بھی پورا ملک معصوم بچوں کے لئے سوگوار ہے اور انہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔