گلگت بلتستان

آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ ذولفقار آباد کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں شمع روشن

گلگت( سٹاف رپورٹر) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ ذولفقار آباد کے زیر اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی یاد میں شمع روشن کی گئی۔ بوائز اسکاوٹس اور گرلز گائیڈز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ قوم اس سانحے کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ دہشت گردوں نے معصوم بے گناہ بچوں کو شہید کرکے انسانیت کی توہین کیا۔ یہ معصوم ہمارے بچے تھے۔ دہشت گردوں نے ہمارے مستقبل کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ پاک فوج کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اُنہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کر کے ہمارے مستقبل کو بچالیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے قربانی ناقابل فراموش ہیں۔ آج پاک فوج کی محنت کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔  تقریب کے آخر میں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور ملک ، پاک فوج کے سلامتی کے لئے دُعا کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button