گلگت بلتستان

شگر میں سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر

شگر(عابد شگری) پورے جی بی سمیت پاکستان بھر میں20دسمبر تک سکیورٹی ہائی الرٹ مگر شگر ضلع میں سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکاروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں۔ وزیر اعلی کی احکامات کی باؤجود گلگت اور سکردو کے اعلی پولیس حکام شگر کیلئے نفری دینے کو تیار نہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی حکم پر آئی جی پی گلگت بلتستان نے نوزائیدہ ضلع شگر اور کھرمنگ کیلئے سو سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعینات کیلئے سکردو کی ضلعی انتظامیہ اور ڈی آئی جی بلتستان کو احکامات ارسال کی جاچکی ہے لیکن سکردو اور گلگت میں متعین پولیس کے اعلی حکام ان اضلاع کیلئے پولیس نفری بھیجنے کے حق میں نہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پورے ضلع شگر میں پولیس اہلکاروں کی تعداد سکردو کے چار پولیس آفیسران کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد کے برابر ہیں۔ اس وقت شگر میں ٹوٹل پچاس سے ساٹھ پولیس اہلکار تعینات ہیں جن میں آفیسران بھی شامل ہے۔ شگر میں تھانوں میں تعداد تین اور چوکیوں اور چیک پوائنٹ کی تعداد بھی چار سے پانچ ہیں۔ جن میں پولیس اہلکاروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جبکہ صرف سکردو کے کچھ پولیس کے آفیسران کے ساتھ اس سے زائد اہلکار ان کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔اس وقت پورے پاکستان میں اپیکس کمیٹی کی خصوصی حکم پر 20 دسمبر تک کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھا ہوا ہے اس اثنا میں پولیس اہلکاروں کی کمی اس سکیورٹی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button