استور: قائد جہموریت کے برسی کے حوالے سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کااجلاس

استور: قائد جہموریت کے برسی کے حوالے سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کااجلاس

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

استور(عبدالوہاب، ربانی ناصر )پاکستان پیپلز پار ٹی خواتین ونگ ضلع استورکاایک اہم اجلاس صداقت ہاوس عیدگاہ میں ہوا جسکی صدارت خواتین ونگ استور ساجدہ صداقت نے کہا۔ اجلاس بلانے کامقصد قائد جہموریت کے برسی کی دن کی تیاریوں کا جائزہ لیناتھا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر خواتین ونگ استور ساجدہ صداقت نے کہاکہ آج بھی عوامی دلوں کی دھڑکن ہیں ۔اسکی برسی انشااللہ خواتین شاندار طریقے سے منائیں گے اور اس میں استور سے خواتین شریک ہونگی۔خواتین بھی مردوں کے ساتھ ہمشہ شانہ بشانہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رھیں گے۔ پیپلز پارٹی خواتین شہید جہموریت کو سلام پیش کرتے ہیں اور بلاول بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو ہی سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے حالیہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں تنظیم نوکرائی۔ اجلاس کے توسط سے صدر گلگت بلتستان امجد ایڈوکیٹ کو صدر پیپلز پارٹی جی بی منتخب ہونے پر استور پیپلز پارٹی کی خواتین کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔