جرائمگلگت بلتستان

شگر: تحصیلدار کا شگر بازار میں اچانک چھاپہ، ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد

شگر(عابد شگری) تحصیلدار شگر محمد یوسف کا شگر بازار میں اچانک چھاپہ، ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے والے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد۔ ہفتے کے دن تحصیلدار شگر محمد یوسف نے صدر بازار کمیٹی محمد نسیم اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شگر بازار میں واقع دکانوں اور مارکیٹ میں اچانک چھاپہ مارا۔ انہوں نے چھاپے کے دوران دکانوں میں ریٹ لسٹ اور صفائی چیک کئے۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے نافذ کردہ ریٹ لسٹ آویزان نہ کرنے والے اور زائد االمیعاد اشیاء رکھنے پر کئی دکانداروں پر جرمانہ عائد کی گئی جبکہ دکانوں اور دکانوں کے آس پاس کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دکانوں کو ہدایات جاری کئے۔

انہوں نے دکانداروں کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی قسم کی گاہکوں کی طرف سے شکایت اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈٖپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے شگر بازار کو صاف ستھراء رکھنے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انہیں دکانوں کی وقتا فوقتا چیکنگ کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔آئندہ ہر ہفتے مارکیٹ میں سرپرائس چھاپہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور سرکار کی جانب سے نافذ کردہ ریٹ لسٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں اور اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button