گلگت بلتستان

گلگت : صحافیوں کے لئے جینڈر بیسڈ رپوٹنگ پہ ورکشاپ

گلگت ( خبرنگارخصوصی) غیر سرکاری ادارہ عکس کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے(قومی اور مقامی میڈیا میں جینڈر بیسڈ رپوٹنگ ) کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ منعقدکیا گیا جس میں گلگت بلتستان سے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب گلگت طارق حسین شاہ ،منظر شگری اورسینئر صحافی اسرارالدین اسرار نے کہا کہ خواتین کی تصویروں کا غیر اخلاقی طور پر اور خواتین کےنام غلط طریقہ سے استعمال کرنا غیر مناسب اور غیر اخلاقی بات ہے اور صحافیوں کو چاہئے کہ عکس کے تحقیق اور مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی رپوٹنگ کریں تاکہ غیر اخلاقی اور غیر مناسب رپورٹنگ نہ ہو۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اور علاقہ کی رویات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے کی ضرورت ہے کیوںکہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا ہوعوام کی نمائندگی کرتی ہے اور غیر معیاری رپورٹنگ سے علاقے کا تقدس کو خطرہ پیدا ء ہوتاہے اس لئے معیاری اور مثبت انداز میں رپورٹنگ کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button