سیاستگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا تعین کیا جائے اور اس کے بعد ٹیکس کی بات کی جائے ۔ سعدیہ دانش

گلگت (خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ حکومتی مشنیری استعمال کرکے اقتدار میں آنے والے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کے لئے مسائل پیداء کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن احتجاج کرنے میں حق بہ جانب ہے کیوں کہ گلگت بلتستان میں 100فیصد انکم ٹیکس غیر قانونی ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دیئے بغیر ٹیکس لگائی جائے ۔انہوں نے کہا NoTaxation without represention))یہ دنیاکے کسی بھی ملک کا اصول نہیں ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا پہلے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا تعین کیا جائے اور اس کے بعد ٹیکس کی بات کی جائے ۔ انہوں نے کہا ایک طرف ملازمین کو برطرف کرکے بیروز گا رکیا جاہاہے اور اوپر سے ٹیکس کا بوجھ ڈالاجارہاہے۔ اس طرح پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے خون چوسنے پہ تلی ہوئی ہے۔ سعدیہ دانش نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آنے کے بعد گلگت بلتستان کی ترقی کو بریک لگ گیا ہے، جس سے گلگت بلتستان میں غربت اوربیروز گاری اپنی انتہا کو چھورہی ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہر اس اقدام کے خلاف عوام کے ساتھ ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہمارے دور میں نوکریاں عام تھی جبکہ ن لیگ اقتدار میں آتے ہی عوام کے جینا حرام کردیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button