تعلیمگلگت بلتستان

یاسین کے سکولوں سے تنخواہ لینے والے اساتذہ کو متعلقہ سکولوں میں تعینات کیا جائے

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ بوائزہائی سکول تھوئی یاسین سے ماہانہ تنخواہیں لینے والے گریڈ 17کے دوسینئرٹیچرکے ساتھ سکول کا اکلوتاسائنس ٹیچر گزشتہ کئی سالوں سے غائب ہے ۔ سکول میں سائنس ٹیچرنہ ہونے کے باعث میڑک سائنس کلاسزکے بچوں کو میڑک پاس اساتذہ سے پڑھایا جارہاہے ۔سکول میں تعینات 34اساتذہ میں سے اس وقت سکول میں صرف 18اساتذہ موجود ہے۔ جبکہ 18ٹیچرزاپنے اپنے من پسند سکولوں میں ڈیوٹی دیں رہے ہیں۔سکول میں اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کو پڑھائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی سکول تھوئی سے ماہانہ تنخواہ لینے والاساینس ٹیچرمحمد افضل غذر پبلک سکول گاہکوچ ،گریڈ17 کے سینئراستاد حاضرپناہ اشکومن اور گریڈ17کے ہی استاد سرورخان گوپس میں بحثیت اے ای او کے طور پر ڈیوٹی پر مامور ہے۔

یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیرتعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین کے سکولوں سے تنخواہ لینے والے اساتذہ کو متعلقہ سکولوں میں تعینات کیا جائے بصورت دیگر اپنے بچوں کے مستقبل کے خاطرمحکمہ تعلیمات عامہ کے خلاف راست اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button