گلگت بلتستان

انکم ٹیکس نفاز:کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے دوسرے روز پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر میں دھرنا دیا، جمعرات کو اسکردو میں بڑا جلسہ ہوگا

گلگت (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس کے نفاز کے خلاف کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے دوسرے روز پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر میں دھرنا دیکر اپنی احتجاج ریکارڈ کروادیا۔جبکہ گلگت بلتستان بھرمیں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ اس وقت 600سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر کنٹریکٹر اسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس اور انیس الرحمٰن نےمیڈیا کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے اس اقدام کو واپس لینے کیلے دو دنوں کی مہلت دی گئی تھی جس کی وجہ سے اب تک احتجاجی تحریک کو نارمل رکھا گیا ہے۔ دو دنوں تک وفاقی حکومت نے نوٹفکیشن واپس نہیں لیا تو گلگت بلستان کو جام کرنے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے بتایاکہ کل بروز جمعرات کو ٹیکس کے خلاف سکردو میں بڑا جلسہ ہوگا۔ اس میں اگلالائعہ عمل طے کیا جائے گا۔ ٹیکس کے خلاف مشترکہ لائعہ عمل طے کرنے کیلے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button