جرائم

چلاس: اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹ) دیامر پولیس کے SIPمحمد وکیل کی قیادت میں ٰٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓASI شیر محمد ،SGCاصبر خان اور FCفاروق اعظم پر مشتمل اسپیشل آپریشنل ٹیم کاد وسری مرتبہ کامیاب ترین اور اہم ٹارگٹیڈ کاروائی ،خطرناک اشتہاری دہشتگرد فراش ولی ولد دلاور خان ساکن داریل اسلحہ سمیت گرفتار۔ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گر فتار دہشتگرد کی سر کی قیمت سے پانچ لاکھ روپے مقرر ہے اور وہ گزشتہ ماہ دیامر سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد فرمان اللہ ولد پختون ساکن داریل کے شریک جرم ہیں ۔ دونوں تھانہ سٹی گلگت کے مقدمہ علت نمبر 480/2005 بجرائم302/324392/34 PPC و 6/7/21-L ATAمیں ملوث ہیں .حکومت کی جانب سے ان دونوں کی گرفتاری کے لئے یکساں سر کی قیمت اعلان کیا جا چکا ہے۔ دیامر پولیس کی حالیہ کارکردگی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ یاد رہے اس سے قبل مورخہ 22دسمبر2015کو اس طرح کی ایک ٹارگٹڈ کاروائی میں SIP محمدوکیل کی قیادت میں اسپیشل آپریشنل ٹیم نے ڈوڈیشال حملہ کیس کے مرکزی دہشت گرد عیسی خان ولد گورو ساکن ڈوڈیشال جنکی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر ہے کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button