گلگت بلتستان

ہنزہ: چینی سفیر کی طرف سے دیے گیے تحائف میں کوئی خرد برود نہی ہوئی، صدر پاکستان مسلم لیگ ن جاوید اقبال

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں۔ میرےاوپر جو کرپشن یا خرد برود کے انکشافات کررہے ہیں میں اس کی بھر انداز میں مذمت کرتا ہوں ۔ انھوں نے مزید کہا ک بغیر کسی مفاد کے پارٹی کی ساک کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تعت عوام کی خدمت کر تا ہوں۔ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ ، خواتین ، طلباء جب پارٹی آفس میں آتے ہے تو بحثیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ان کی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں چاہے دن ہو یا رات ۔ انھوں نے کہا کہ میر غضنفر علی خان کی رہا ئش گاہ میں رواں سال چینی سفیر کے اعزاز میں میر کی جانب سے عشایہ کے موقع پر چینی سفر نے جو تحائف دیا تھا وہ متعلقہ اداروں تک پہنچا دئے گئے ہے، جبکہ ایک لاکھ روپے بطور امداد ضرورت مند طلبہ کے لئے دیا گیا تھا۔ ضرورت مند طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کر چکے ہے۔ انشااللہ آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ایسے طلبہ جو اپنی فیس ادا نہیں کر سکتے، کتابیں نہیں لا سکتے، ان کی بھر مدد کرینگے اورایک روپے بھی عوام کا ضائع نہیں کرینگے اور کسی پارٹی عہدہ دار کو یہ بھی اختیار نہیں کہ کسی مہمان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کی دی جانے والی تحائف کی جانچ پٹرتال کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button