گلگت بلتستان

مو جود ہ حکو مت کے منشور میں عوام سے جو بھی وعدہ کیا گیا ہے اس پو را کیا جا ئے گا، صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابرا ہیم ثنائی نے کہا ہے کہ مو جود ہ صو با ئی حکو کا نصب العین ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کےدیگر تر قی یا فتہ علا قوں کے برا بر لا یا جا ئے اورلو گو ں کی معیا ر زند گی بہتر ہو۔ اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا ہے کہ قوم کی تر قی میں تعلیم نے ہمیشہ کلیدی کر دار ادا کیا ہے اور صو با ئی حکو مت تعلیم کے معیار کو بلند کر نے اور کوالٹی تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسا ئل برا ئے کا رلا رہی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت کو شروع ہی سے بد ترین مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا مگر ہر مشکل کا خندہ پیشا نی کیسا تھ مقا بلہ کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت ہر محکمہ تنز لی کا شکار تھا اور مو جو دہ حکو مت کی بہتر ین حکمت عملی کے باعث بہترین نتا ئج حا صل کیئے گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑ وں کا خا تمہ کیا جا چکا ہے اور اساتذہ کی تمام خا لی آسا میا ں میر ٹ پر پرُ کی جا ئیگی تا کہ آ نے والی نسلو ں کو تعلیم کے زیور سے دیا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ معا شرے سے کر پشن کے خا تمے کیلئے پا کستان مسلم لیگ ن ایک جہا د کررہی ہے اور میر ٹ اور قانون کی با لا دستی کو ہر صورت یقینی بنا یاجا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مو جود ہ حکو مت کے منشور میں عوام سے جو بھی وعدہ کیا گیا ہے اس پو را کیا جا ئے گا کیو نکہ مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جس کی جڑ یں عوام میں ہیں انہو ں نے کہا کہ منفی پرو پیگنڈ ہ کر نے وا لے نا کا م ہو نگے کیو نکہ عوام ان پر اعتما د ہی اور اپنی سا کھ کھو چکے ہیں ،ا نہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حا فظ حفیظ الر حمن کی خصو صی ہدا یت ہے کہ حق حق دار کو ملے اور کسی کی حق تلفی نہ ہو ، انہو ں نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے عوام میں شعور پیدا کیا جا سکتا ہے اس لئے مو جود ہ حکو مت تعلیم کے میدا ن پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button