گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستانکی طرف سے حالیہ زلزلے میں زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات کے لئےاقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے حالیہ زلزلے میں جان بحق ہونے والی خاتون اور زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی مے حکومت گلگت بلتستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثریں کی ما لی معاونت کی جائے گی۔

گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیاکہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد اور بہتر طبی سہولیات کے لئے بھرپور اقدامات کریں اور کہا کہ زلزلے میں جان بحق ہونے والی خاتون اور ز خمی ہونے والے افراد کو حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے پالیسی کے تحت کمپنسیٹ بھی کیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان نے جان بحق ہونے والی خاتون کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی اور ان اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button