گلگت بلتستان

ہنزہ: بینظر بھٹو کی برسی پر کارکنوں کا اجتماع

ہنزہ ( پ ر) شہید محترمہ بینظر بھٹو کی برسی پر PPPکے کارکنوں کا اجتماع ہوا جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی او پیپلز پارٹی کے شہداء کی قربانیوں کو جمہوری اور ملک کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے پیپلز پارٹی کی لازوال جدو جہد کے ثمر سے تمام افراد مستفید ہو رہے ہیں ۔ یہ دن تجدید و عہد وفا کے دن ہے اور پیپلزپارٹی کے کارکنان اس دن یہ عہد کرتے ہے کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرینگے۔ عوامی خدمت پیپلز پارٹی کا شعار رہا ہے۔ اس نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی ہنزہ کے کارکنان عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر وقت ثابت قدم رہینگے ۔

ہنزہ کے عوام کے ساتھ بجلی کے نام پر مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نتے سنگین مذاق کیا اور محکمہ برقیات کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے حسن آباد پاور ہاوس میں کرپشن کی انتہا کی گئی ہے ۔ جنریٹر کی مرمت کے مد میں کرپشن کی کہانیاں ن لیگ کی بہترین حکومت کی شاندار مثال ہے۔ اس کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے پیپلز پارٹی ہنزہ بہت جلد حقائق نامہ عوام کے سامنے لائے گی اور ن لیگ کی حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button