مسلم لیگ ضلع ہنزہ کو منشیات سے پاک مثالی ضلع بنانا چاہتی ہے ، ضلعی صدر ن لیگ جاوید اقبال

مسلم لیگ ضلع ہنزہ کو منشیات سے پاک مثالی ضلع بنانا چاہتی ہے ، ضلعی صدر ن لیگ جاوید اقبال

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

 ہنزہ (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ جاوید اقبال نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا یہ عزم ہے کہ ضلع ہنزہ کو ہر قسم کے منشیات سے پاک ایک مثالی ضلع بنایا جائیگا ۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ اپنی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک الگ حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ حکومت اور ن لیگ ہنزہ کا عوام سے وعدہ ہے کہ ہم اپنے ضلع کو منشیات سے پاک کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے اورانتظامیہ کے ساتھ ملکر ضلع کو منشیات سے پاک کرنے میں ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

ضلع ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے سپرنڈنٹ پولیس ضلع ہنزہ سے تفصیلی بات کی ہے اور جہاں پر بھی ہمیں اس مکروہ دھندے کا پتہ چلے گا انتظامیہ قانو ن کے مطابق کسی دباؤ کے بغیر کاروائی کریگی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے نوجوان نسل کو ہر قسم کے برائیوں سے بچانا ہے کیونکہ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہے اور میں ذاتی طور پر بحیثیت پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدر نوجوانوں میں صحت مند سرگومیوں کے فروغ کیلئے کوشاں رہونگا۔ منفی رجحانات سے نوجوان نسل تباہ ہوجاتا ہے ایک تعلیم یافتہ معاشرے میں منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔