چلاس: مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور عہدیدار پی پی پی اور پرویز مشرف کے دور میں بھی اتنےمایوس نہیں تھے۔ صدر مسلم لیگ (ن)دیامرعبدالوحید خان

چلاس: مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور عہدیدار پی پی پی اور پرویز مشرف کے دور میں بھی اتنےمایوس نہیں تھے۔ صدر مسلم لیگ (ن)دیامرعبدالوحید خان

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر مسلم لیگ (ن)دیامرعبدالوحید خان نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر اعلیٰ حکام کے دوروں کے دوران (ن) لیگ کے ضلعی عہدداروں کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے۔اگر یہی سلسلہ چل پڑا تو مسلم لیگ(ن) کا حشر بھی پیپلزپارٹی سے مختلف نہیں ہوگا۔ اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اور عہدیداران اس وقت جس مایوسی کا شکار ہیں اتنے تو پی پی پی اور پرویز مشرف کے دور میں بھی مایوس نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر فرد (ن)لیگی کارکن بنا پھر رہاہے اور نت نئے پیڈ بناکر خود کو (ن) لیگ کا کارکن شو کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے لگے ہیں جبکہ جن کارکنوں اور عہدیداروں نے پرویز مشرف اور اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں تاریخی قربانیاں دی ہیں ان سے کوئی پوچھتا نہیں ۔جو کہ بہت بڑا المیہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقیقی اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کے رائے کا احترام کریں اور ان کے مسائل پر توجہ دیں تاکہ مشکل وقت میں یہی کارکنا ن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ورنہ وقتی مفادات حاصل کرنے کے لئے (ن) لیگ کا کارڈ استعمال کرنے والے مشکل وقت میں غائب ہی رہینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔