جرائمگلگت بلتستان

حکومت 13اکتوبر 2005 واقعے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائیں، متاثرین اسیران و شہداء 13اکتوبر 2005

گلگت( پ ر) آ ج مورخہ30دسمبر2015ء کو13 اکتوبر 2005ء واقعے میں بے گناہ گرفتارشدہ افراد اورشہداء کے لواحقین کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں حکومت وقت سے اپیل کی گئی کہ 13اکتوبر 2005ء کو جو ناخوش گوار واقع پیش آیا جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔ اس واقعے میں دو فورسز کے بے گناہ جبکہ سات نہتے شہری بشمول دو خواتین سیدانیاں بھی گولیوں کی بوچھاڑ سے شہید ہوئے جبکہ گولیوں کے نتیجے میں گھروں کے ساتھ ساتھ جامع مرکزی امامیہ مسجد تک کوبھی نشانہ بنایا گیا ۔ اس واقعے کے بعد اُس وقت کی وفاقی حکومت کے حکم پر جو جوڈیشل کمیشن انکوائری جوکہ معززججزکی سربرائی میں صاف و شفاف طریقے سے مکمل کروائی گئی تھی ۔ جو کہ گہری سازش کے تحت ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ جب کہ پاک فوج کے خلاف بھی سوچی سمجی سازش کے تحت نفرت پھیلائی جا رہی ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص ملت تشیع کا پاک فو ج سے اظہار و عقیدت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ دشمن اس محبت کو نفرت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ لہذا ہم انتظامیہ سے انصاف کی امیدرکھتے ہیں کہ اس جوڈیشل کمیشن کی انکوائری رپورٹ کو پہلے منظر عام پر لائیں پھرسزاء و جزاء کا تعین کریں ۔ خُدا کا شکرہے کہ گلگت بلتستان آج حکومت کی محنت وکاوش کی وجہ سے پُر امن خطہ بن چکا ہے ۔ لہذا! اس امن کو مزید برقراررکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button